🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

34. بَابُ الِاحْتِرَازِ فِي رِوَايَةِ الْحَدِيثِ .
حدیث روایت کرنے سے احتراز کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 606
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثَ سَمِعْتُهَا وَحَفِظْتُهَا، مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ بِهَا إِلَّا أَنَّ أَصْحَابِي يُخَالِفُونَنِي فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث سنی ہیں، جنہیں میں نے سنا اور انہیں یاد رکھا لیکن میں انہیں اس لیے روایت نہیں کرتا ہوں کہ اُن (میں سے بعض) کے بارے میں میرے ساتھی میرے برخلاف روایت نقل کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 606]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 607
وَعَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَذَا أَوْ نَحْوَهُ أَوْ شَكْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوادریس خولانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کر کے فارغ ہوئے، تو انہوں نے یہ کہا: یہ یا اس کی مانند، یا اُس کی طرح (حدیث کے الفاظ ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 607]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 608
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ: أَيْ مُطَرِّفٌ، وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَرَى أَنِّي لَوْ شِئْتُ حَدَّثْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ لَا أُعِيدُ حَدِيثًا، ثُمَّ لَقَدْ زَادَنِي بُطْأً عَنْ ذَلِكَ وَكَرَاهِيَةً لَهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ بَعْضِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهِدْتُ كَمَا شَهِدُوا، وَسَمِعْتُ كَمَا سَمِعُوا، يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ شُبِّهَ لَهُمْ، فَكَانَ أَحْيَانًا يَقُولُ: لَوْ حَدَّثْتُكُمْ أَنِّي سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا رَأَيْتُ أَنِّي قَدْ صَدَقْتُ، وَأَحْيَانًا يَعْزِمُ يَقُولُ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْغَنَوِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي بَابِ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
مطرف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے مطرف! اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر میں چاہوں تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسلسل دو دن تک احادیث بیان کر سکتا ہوں، جن میں سے کوئی بھی بات میں نہیں دہراؤں گا، لیکن پھر میں ایسا اس لئے نہیں کرتا اور اس بات کو ناپسند کرتا ہوں (کہ میں احادیث روایت کروں) کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ حضرات (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب جس طرح وہ موجود تھے اس طرح میں بھی موجود تھا، جس طرح انہوں نے سماع کیا، اسی طرح میں نے بھی سماع کیا، لیکن وہ کچھ ایسی احادیث روایت کرتے ہیں ؛ جو ان کے لیے مشتبہ ہو گئیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بعض اوقات یہ فرمایا کرتے تھے: اگر میں تمہارے سامنے یہ بات بیان کروں کہ میں نے اللہ کے نبی کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تو میں یہ سجھتا ہوں کہ میں نے سچ بیان کیا ہو گا، اور بعض اوقات سیدنا عمران رضی اللہ عنہ جزم کے ساتھ فرماتے تھے: میں نے اللہ کے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون غنوی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس باب میں آئے گی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے سے متعلق روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 433/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 231»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں