🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

75. بَابٌ فِيمَنْ يَرْبُطُ الشَّيْءَ يَسْتَذْكِرُ بِهِ .
اس شخص کا بیان جو کوئی چیز باندھ لے تاکہ اس کے ذریعے وہ کوئی بات یاد رکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: رَأَيْتُ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْطًا، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ:" أَسْتَذْكِرُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ غِيَاثُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں دھاگا (بندھا ہوا) دیکھا تو دریافت کیا: یہ کس لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے ذریعے میں یاد رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی غیاث بن ابراہیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4430»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 758
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْبُطُ الْخَيْطَ فِي خَاتَمِهِ يَسْتَذْكِرُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: أَنَّ غِيَاثَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الضَّعِيفَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَرَوَى عَنْهُ بَقِيَّةُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی میں دھاگا باندھ لیتے تھے، تاکہ اُس کے حوالے سے کوئی چیز یاد رکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: بقیہ نے ابوعبدالرحمن کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: غیاث بن ابراہیم جو ایک ضعیف راوی ہے، اُس کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے، بقیہ نے اُس سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4431»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں