🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

111. بَابٌ فِي حَدِيثِ أُمِّ زَرْعٍ .
حدیث اُم زرع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15306
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ إِلَّا أَنَّ أَبَا زَرْعٍ طَلَّقَ، وَأَنَا لَا أُطَلِّقُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" إِلَّا أَنَّ أَبَا زَرْعٍ طَلَّقَ، وَأَنَا لَا أُطَلِّقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ الْمُسَاحِقِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زُبَالَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ فِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ بَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي النِّكَاحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! میں تمہارے لئے اسی طرح ہوں جس طرح ابوزرع، اُم زرع کے لئے تھا، البتہ یہ ہے کہ ابوزرع نے اسے طلاق دے دی تھی اور میں طلاق نہیں دوں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: البتہ یہ ہے کہ ابوزرع نے طلاق دے دی تھی اور میں طلاق نہیں دوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عبدالجبار بن سعید مساحقی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور ایک راوی عبدالعزیز بن محمد بن زبالہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے جس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ طرق کتاب النکاح میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/23)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں