🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

325. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَدْلُوكٍ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16146
عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الشَّعْثَاءِ وَقُطْبَةَ مَوْلَاتِهَا: أَنَّهُمَا رَأَتَا مَدْلُوكًا أَبَا سُفْيَانَ، فَسَمِعَتَاهُ يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ مَوْلَايَ فَأَسْلَمْتُ. قَالَتْ أُمَيَّةُ: فَرَأَيْتُ مَا مَسَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْوَدَ، وَقَدِ ابْيَضَّ مَا سِوَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
امیہ بنت ابوشعثاء اور ان کی مالکن قطبہ بیان کرتی ہیں: ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے اور ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں اپنے موالی کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے اسلام قبول کر لیا۔ امیہ نامی خاتون کہتی ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جگہ پر ہاتھ پھیرا تھا، وہ والے بال سیاہ تھے، حالانکہ ان کے علاوہ بال سفید ہو چکے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/20)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں