صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1353. أما بعد ألا أيها الناس! فإنما أنا بشر يوشك أن ....
حمد و ثنا کے بعد! اے لوگو! سن لو، میں ....
حدیث نمبر: 1351
"أما بعد ألا أيها الناس! فإنما أنا بشر يوشك أن يأتيني
رسول ربي فأجيب وأنا تارك فيكم ثقلين أولهما كتاب الله فيه الهدى والنور من استمسك به وأخذ به كان على الهدى ومن أخطأه ضل فخذوا بكتاب الله تعالى واستمسكوا به وأهل بيتي أذكركم الله في أهل بيتي أذكركم الله في أهل بيتي"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! اے لوگو! سن لو، میں بھی ایک انسان ہوں، قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد (موت کا فرشتہ) میرے پاس آئے اور میں اس کی پکار پر لبیک کہوں۔ اور میں تمہارے درمیان دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے، جس میں ہدایت اور نور ہے، جس نے اسے مضبوطی سے تھاما اور اس پر عمل کیا وہ ہدایت پر رہا، اور جس نے اس سے چوک کی وہ گمراہ ہو گیا۔ پس اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔ اور (دوسری چیز) میرے اہل بیت ہیں، میں اپنے اہل بیت کے حق میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں اپنے اہل بیت کے حق میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَلْ م/حدیث: 1351]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم عبد بن حميد م] عن زيد بن أرقم. شرح العقيدة الطحاوية 738.»
قال الشيخ الألباني: صحيح