الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. الرجوع إلى الكتاب والسنة عند التنازع
باہمی نزاع اور اختلاف کے وقت کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ ﷺ کی طرف رجوع کرنا۔
حدیث نمبر: M21
لقد أمرنا الله تبارك وتعالى بالرجوع إلى الكتاب والسنة عند التنازع فقال تعالى: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي ٱلۡأَمۡرِ مِنكُمۡۖ فَإِن تَنَٰزَعۡتُمۡ فِي شَيۡء فَرُدُّوهُ إِلَى ٱللَّهِ وَٱلرَّسُولِ إِن كُنتُمۡ تُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۚ ذَٰلِكَ خَيۡر وَأَحۡسَنُ تَأۡوِيلًا [النساء: ٥٩]
لأن الأمور المتنازع فيها إذا لم نردّ إلى الله والرسول لم يتبيّن لنا فيها الحقّ والصوابُ، والمراد بالردّ إلى الله هو: الردّ إلى كتابه العزيز، والمراد بالردّ إلى الرسول هو: الردّ إلى سنته المباركة كما قال مجاهد وغيره.
ولمّا بدأ التصنيف والتأليف في كتب الحديث، دخل في كتب الحديث الأحاديث الصحيحة وغير الصحيحة، فوجبَ علينا الردّ إلى الرسولصلى الله عليه وسلم، واختيار الصحيح منها، والعمل بها؛ لأن المحدثين لم يألوا جهدًا في تنقيح هذه الأحاديث صحَّة وضعفًا ووضعًا.

بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں نزاع و اختلاف کے وقت کتاب و سنت کی جانب رجوع کرنے کا حکم صادر فرمایا ہے، چنانچہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے صاحبانِ امر ہیں، پھر اگر تمہارے درمیان کسی معاملے میں نزاع پیدا ہو جائے تو اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف لوٹا دو، اگر تم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو، یہی تمہارے لیے بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے نہایت عمدہ ہے﴾ [سورة النساء: 59] ۔
اس لیے کہ وہ نزاعی امور جن میں اختلاف ہو، جب تک انہیں اللہ اور اس کے رسول کی جانب نہ لوٹایا جائے تو ان میں حق اور صواب ہم پر واضح نہیں ہو سکتا، اور اللہ کی طرف رجوع کرنے سے مراد اس کی کتابِ عزیز کی طرف رجوع ہے جبکہ رسول کی طرف رجوع کرنے سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ کی طرف رجوع ہے جیسا کہ امام مجاہد رحمہ اللہ اور دیگر نے فرمایا ہے۔
اور جب کتبِ حدیث کی تدوین و تالیف کا سلسلہ شروع ہوا تو ان میں صحیح اور غیر صحیح ہر دو قسم کی روایات شامل ہو گئیں، چنانچہ ہم پر یہ فریضہ عائد ہوا کہ ہم (ہر معاملے کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹائیں اور ان میں سے صرف صحیح احادیث کا انتخاب کر کے ان پر عمل پیرا ہوں؛ کیونکہ محدثینِ عظام نے ان احادیث کی صحت، ضعف اور وضع کے اعتبار سے تنقیح و تہذیب اور جانچ پرکھ میں اپنی تمام تر کوششیں صرف کر دیں اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
[الجامع الكامل/مقدمة/حدیث: M21]