السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين
موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1294
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ جَرِيرًا تَوَضَّأَ مِنْ مَطْهَرَةٍ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ قَالُوا: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ". وَكَانَ هَذَا الْحَدِيثُ يُعْجِبُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ وَيَقُولُونَ: إِنَّمَا كَانَ إِسْلَامُ جَرِيرٍ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ.
ہمام بن حارث سے روایت ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے ایک برتن سے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، لوگوں نے کہا: تو موزوں پر مسح کرتا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب کو بہت پسند تھی اور وہ فرماتے تھے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا مسلمان ہونا سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1294]
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب کو بہت پسند تھی اور وہ فرماتے تھے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا مسلمان ہونا سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 1295
أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِيسَى، ثنا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: نَزَلْتُ بِشَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ: نَزَلَ بِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ" قَالَ: قُلْتُ: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ: مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ" ⦗٤١٢⦘ قَالَ أَبُو يُحْمِدَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ: مَا سَمِعْتُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ بِحَدِيثٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.
مقاتل بن حیان کہتے ہیں کہ میں شہر بن حوشب کے پاس آیا، انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میرے پاس جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ میں نے کہا: ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد؟ انہوں نے کہا: ”میں ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔“
ابویعمد کہتے ہیں کہ ابراہیم بن ادھم کہتے ہیں: موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اس حدیث سے اچھی میں نے کوئی نہیں سنی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1295]
ابویعمد کہتے ہیں کہ ابراہیم بن ادھم کہتے ہیں: موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اس حدیث سے اچھی میں نے کوئی نہیں سنی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث: حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1296
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، نا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الطَّرَسُوسِيُّ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُقَاتِلٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ" فَقَالُوا: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ قَالَ جَرِيرٌ إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا: سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد؟ جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث: حسن لغيرهٖ