🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

80. الفرق بين توثيق المتقدمين وتوثيق المتأخرين
ائمہ متقدمین اور ائمہ متاخرین کی توثیقِ رواۃ کے مابین پائے جانے والے فرق و امتیاز کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: M80
فنقبل توثيق المتقدمين أعني به الأئمة الذين كانوا قبل نهاية القرن الرابع الهجري مثل أئمة القرون الثلاثة ثم الذين جاءوا بعدهم مثل: النسائي، وابن خزيمة، والعقيلي، وابن أبي حاتم، وابن حبان، وابن عدي، وأبو أحمد الحاكم، وابن شاهين، والدارقطني، والأزدي وغيرهم.

وأما توثيق المتأخرين الذين جاؤوا بعدهم فإنْ كان مبنيًّا على كلام أهل العلم الذين سبقوهم فهو مقبول، وإلاّ فيُتوقّف حتى يتبيّن لنا وجه توثيقهم وإنْ كان عصرُ الرواية استمرَّ إلى القرن الخامس مثل توثيق الخطيب البغدادي (ت 463هـ) ، فإنه إنْ وثّقَ راويًا في القرن الثالث ولم يوثّقه أحدٌ ممن سبقه، فيكون حكمه عليه بسبر مروياته ظنًّا منه بأنه لم يخطئ فيها، وهو قد يُصيبُ في ظنّه هذا، وقد يُخطئ، وله أمثلة في الجامع الكامل.

چنانچہ ہم متقدمین کی توثیق کو قبول کرتے ہیں، جن سے میری مراد وہ ائمہ عظام ہیں جو چوتھی صدی ہجری کے اختتام سے قبل گزرے ہیں، جیسے کہ قرونِ ثلاثہ کے ائمہ اور پھر ان کے مابعد آنے والے حضرات، مثلاً: النسائی، ابن خزیمہ، العقیلی، ابن ابی حاتم، ابن حبان، ابن عدی، ابو احمد الحاکم، ابن شاہین، الدارقطنی اور الازدی وغیرہ۔

رہا ان متاخرین کا کسی راوی کو ثقہ قرار دینا جو متقدمین کے بعد تشریف لائے، تو اگر ان کی یہ توثیق ان سے پہلے گزرے ہوئے اہل علم کے اقوال پر مبنی ہو تو وہ مقبول ہے، بصورتِ دیگر اس وقت تک توقف کیا جائے گا جب تک کہ ان کی توثیق کی بنیاد ہم پر واضح نہ ہو جائے، خواہ روایتِ حدیث کا عہد پانچویں صدی ہجری تک ہی کیوں نہ ممتد رہا ہو جیسا کہ خطیب بغدادی (وفات 463ھ) کی توثیق کا معاملہ ہے؛ کیونکہ اگر وہ تیسری صدی ہجری کے کسی ایسے راوی کی توثیق کریں جس کی ان سے پہلے کسی نے توثیق نہ کی ہو، تو ان کا یہ حکم مذکورہ راوی کی مرویات کے بنظرِ غائر مطالعہ اور جانچ پرکھ (سبر) پر مبنی ہوگا، اس گمان کے تحت کہ اس نے ان روایات میں کوئی غلطی نہیں کی، اور وہ اپنے اس گمان میں کبھی راہِ صواب پر ہوتے ہیں اور کبھی ان سے خطا بھی ہو سکتی ہے، اور اس کی مثالیں 'الجامع الکامل' میں موجود ہیں۔

[الجامع الكامل/مقدمة/حدیث: M80]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں