السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2143. -- باب: الاختيار في التقليد والإشعار
-- باب: تقلید (قربانی کے جانور کے گلے میں پٹہ ڈالنے) اور اشعار (اسے کوہان پر زخم لگا کر نشان زد کرنے) میں اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 10178
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَرْسَلَ الْأَسْوَدُ غُلَامًا لَهُ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَسَأَلَهَا عَنْ بُدْنٍ بَعَثَ بِهَا مَعَهُ أَيَقِفُ بِهَا بِعَرَفَاتٍ؟ فَقَالَتْ:" مَا شِئْتُمْ إِنْ شِئْتُمْ فَافْعَلُوا، وَإِنْ شِئْتُمْ فَلَا تَفْعَلُوا".
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسود رحمہ اللہ نے اپنے غلام کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس روانہ کیا تاکہ وہ قربانی کے بارے میں سوال کرے کہ کیا ان کے ساتھ وقوفِ عرفہ کیا جائے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم چاہو تو ایسا کرو، اگر نہ چاہو تو نہ کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 10178]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1321»
الحكم على الحديث: صحيح