السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2314. -- باب: ما جاء في فضل الإقراض
-- باب: قرض دینے کی فضیلت کے بارے میں جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 10951
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ:" لَأَنْ أُقْرِضَ دِينَارَيْنِ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِمَا؛ لِأَنِّي أُقْرِضُهُمَا فَيَرْجِعَانِ إِلِيَّ فَأَتَصَدَّقَ بِهِمَا فَيَكُونُ لِي أَجْرُهُمَا مَرَّتَيْنِ" وَرُوِّينَا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ:" لَأَنْ أُقْرِضَ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أُعْطِيَهُ مَرَّةً"، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ:" لَأَنْ أُقْرِضَ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ مَرَّةً"، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْهُ مَرْفُوعًا.
حضرت سالم، ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مرتبہ دو دینار قرض دوں تو یہ مجھے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان دونوں کو صدقہ کروں، کیونکہ دونوں دینار جو میں نے قرض دیے ہیں وہ میری طرف لوٹ آئیں گے، پھر میں ان دونوں کو صدقہ کر دوں تو میرے لیے دوہرا اجر ہو گا۔
(ب) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں دو مرتبہ قرض دوں، مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صرف ایک مرتبہ صدقہ یا عطیہ کر دوں۔
(ج) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مرتبہ قرض دوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک مرتبہ صدقہ کر دوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10951]
(ب) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں دو مرتبہ قرض دوں، مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صرف ایک مرتبہ صدقہ یا عطیہ کر دوں۔
(ج) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مرتبہ قرض دوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک مرتبہ صدقہ کر دوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10951]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 10952
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ، بِحَلَبَ، ثنا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يُسَيْرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ رُومِيٍّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أُذُنَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَقْرَضَ وَرِقًا مَرَّتَيْنِ كَانَ كَعَدْلِ صَدَقَةٍ مَرَّةً" كَذَا رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ يُسَيْرٍ النَّخَعِيُّ أَبُو الصَّبَّاحِ الْكُوفِيُّ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَرَوَاهُ الْحَكَمُ وَأَبُو إِسْحَاقَ وَإِسْرَائِيلُ وَغَيْرُهُمْ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أُذُنَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ مِنْ قَوْلِهِ، وَرَوَاهُ دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْكِنْدِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، وَرَوَاهُ مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ، ⦗٥٧٩⦘ وَرُوِيَ ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَرْفُوعًا، وَرَفْعُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چاندی دو مرتبہ قرض میں دی تو یہ ایک مرتبہ صدقہ کرنے کے برابر ہے“۔
اسے سلیمان بن یسیر نے اسی طرح روایت کیا ہے، امام بخاری فرماتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے۔ دوسرے راویوں نے اسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اپنا قول روایت کیا ہے اور اس کا مرفوع ہونا ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10952]
اسے سلیمان بن یسیر نے اسی طرح روایت کیا ہے، امام بخاری فرماتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے۔ دوسرے راویوں نے اسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اپنا قول روایت کیا ہے اور اس کا مرفوع ہونا ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10952]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه ابن ماجه 2430»
الحكم على الحديث: منكر
حدیث نمبر: 10953
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ، يَعْنِي ابْنَ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَأَنَا سَأَلْتُهُ، ثنا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: قَرَأْتُهُ عَلَى فُضَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَهُ أَنَّ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ كَانَ يَسْتَقْرِضُ مِنْ مَوْلًى لِلنَّخَعِ تَاجِرٍ فَإِذَا خَرَجَ عَطَاؤُهُ قَضَاهُ وَإِنَّهُ خَرَجَ عَطَاؤُهُ، فَقَالَ لَهُ الْأَسْوَدُ: إِنْ شِئْتَ أَخَّرْتَ عَنَّا، فَإِنَّهُ قَدْ كَانَتْ عَلَيْنَا حُقُوقٌ فِي هَذَا الْعَطَاءِ، فَقَالَ لَهُ التَّاجِرُ: لَسْتُ فَاعِلًا فَنَقَدَهُ الْأَسْوَدُ خَمَسَمِائَةِ دِرْهَمٍ حَتَّى إِذَا قَبَضَهَا التَّاجِرُ، قَالَ لَهُ التَّاجِرُ: دُونَكَ فَخُذْهَا، فَقَالَ لَهُ الْأَسْوَدُ: قَدْ سَأَلْتُ هَذَا فَأَبَيْتَ، فَقَالَ لَهُ التَّاجِرُ: إِنِّي سَمِعْتُكَ تُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" مَنْ أَقْرَضَ شَيْئًا مَرَّتَيْنِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ أَحَدِهِمَا لَوْ تَصَدَّقَ بِهِ" تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَرِيزٍ قَاضِي سِجِسْتَانَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
اسود بن یزید رحمہ اللہ نخع قبیلے کے ایک آزاد کردہ غلام تاجر سے قرض لیا کرتے تھے اور جب ان کا وظیفہ نکلتا تو اسے قرض واپس کر دیتے۔ جب ان کا وظیفہ نکلا تو اسود نے اس سے کہا: اگر چاہو تو ہم سے مؤخر کر دو، کیونکہ اس وظیفے میں ہم پر اور بھی حقوق ہیں، تو تاجر نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا، تو اسود نے اس کو 500 درہم نقد دے دیے، جب تاجر نے وصول کر لیے تو تاجر نے کہا: یہ لو، انہیں واپس لے لو۔ تو اسود نے کہا: میں نے پہلے یہی کہا تو آپ نے انکار کر دیا، تو تاجر نے کہا: میں نے آپ سے سنا ہے کہ آپ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایک چیز کو دو مرتبہ قرضہ میں دیا تو اس کے لیے ایک مرتبہ صدقہ کرنے کے برابر ہے۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں عبداللہ بن حسین ابوحریز قاضی سجستان منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10953]
اس روایت کو بیان کرنے میں عبداللہ بن حسین ابوحریز قاضی سجستان منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10953]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابن حبان 1155»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 10954
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ ابْنُ عَائِشَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، رَفَعَهُ، قَالَ:" قَرْضُ الشَّيْءِ خَيْرٌ مِنْ صَدَقَتِهِ" قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَجَدْتُهُ فِي الْمُسْنَدِ مَرْفُوعًا فَهِبْتُهُ فَقُلْتُ: رَفَعَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت فرماتے ہیں کہ: ”کسی چیز کو قرض میں دینا صدقہ کرنے سے بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10954]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح