السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2612. -- باب: العول في الوصايا، وإجازة الورثة وصيته لوارث أو ما زاد على الثلث
-- باب: وصیتوں میں عول (حصوں کی زیادتی) کا بیان، اور ورثاء کا کسی وارث کے لیے یا ایک تہائی سے زائد کی وصیت کو جائز قرار دینا
حدیث نمبر: 12593
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَبُو عَاصِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ:" تَعْلَمُ الْفَرَائِضَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" تَعْرِفُ رَفْعَ السِّهَامِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" تَعْلَمُ الْوَصَايَا؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" مَا تَرَى فِي رَجُلٍ أَوْصَى بِثُلُثِ مَالِهِ لِرَجُلٍ، وَرُبْعَ مَالِهِ لِآخَرَ، وَنِصْفَ مَالِهِ لِآخَرَ؟" فَلَمْ أَدْرِ، فَقُلْتُ: إِنَّ ذَاكَ لَا يَجُوزُ، إِنَّمَا يَجُوزُ لَهُ مِنْ مَالِهِ الثُّلُثُ، قَالَ:" فَإِنَّ الْوَرَثَةَ أَجَازُوهُ"، قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ:" فَأُعَلِّمُكَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" انْظُرْ مَالًا لَهُ نِصْفٌ وَثُلُثٌ وَرُبُعٌ"، قُلْتُ: فَذَا اثْنَا عَشَرَ، قَالَ:" فَنَعَمْ، فَتَأْخُذُ نِصْفَهُ سِتَّةً، وَثُلُثَهُ أَرْبَعَةً، وَرُبُعَهُ ثَلَاثَةً، فَيَكُونُ ثَلَاثَةَ عَشَرَ سَهْمًا، فَيُقْسَمُ الْمَالُ عَلَى ثَلَاثَةَ عَشَرَ سَهْمًا، فَيُعْطَى صَاحِبُ النِّصْفِ مَا أَصَابَ سِتَّةً، وَصَاحِبُ الثُّلُثِ مَا أَصَابَ أَرْبَعَةً، وَصَاحِبُ الرُّبْعِ مَا أَصَابَ ثَلَاثَةً، فَذَاكَ كَذَاكَ"، قُلْتُ: نَعَمْ.
(١٢٥٩٣) حضرت محمد بن ابو ایوب کہتے ہیں: مجھے ابراہیم نے کہا: کیا تو فرائض جانتا ہے؟ میں نے کہا: ہاں، ابراہیم نے کہا: حصوں کے بارے میں علم رکھتا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ ابراہیم نے کہا: وصیتوں کے بارے میں جانتا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ ابراہیم نے کہا: تیرا اس آدمی کے بارے میں کیا خیال ہے جو کسی کے لیے اپنے ثلث مال کی وصیت کرتا ہے اور دوسرے کے لیے ربع کی اور کسی اور کے لیے نصف مال کی؟ میں نے کہا: یہ جائز نہیں ہے، بیشک اس کے لیے اپنے مال سے ثلث کی اجازت ہے۔ ابراہیم نے کہا: اگر ورثاء اجازت دیں؟ میں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ ابراہیم نے کہا: میں تجھے سکھا دیتا ہوں، میں نے کہا: ہاں۔ ابراہیم نے کہا: اس کے مال کے نصف، ثلث اور ربع کو دیکھو۔ میں نے کہا: یہ بارہ ہوگئے۔ ابراہیم نے کہا: ہاں۔ پس اس کا نصف چھثلث چار اور ربع تین حصے ہوں گے، پس یہ تیرہ حصے بن گئے، مال تیرہ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور نصف والے کو چھ حصے، ثلث والے کو چار حصے اور ربع والے کو تین حصے دیے جائیں گے، میں نے کہا: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الوَصَايَا/حدیث: 12593]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح