🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
5673. 1- باب قوله: وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا (1) وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا (2) وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا (3) فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا (4) فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا (5) يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ (6) تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ (7) قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ (8) أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ (9) يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ (10) أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً (11) قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ (12) فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ (13) فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ (14)
اللہ تبارک و تعالیٰ کے ارشاد کا بیان: ”قسم ہے ان فرشتوں کی جو (کفار کی روحیں) شدت سے کھینچتے ہیں، اور ان کی جو (مومنوں کی روحیں) نرمی سے نکال لیتے ہیں، اور ان کی جو (حکمِ الٰہی بجا لانے کے لیے) تیزی سے تیرتے ہوئے جاتے ہیں، پھر ان کی جو (احکام کی تعمیل میں) ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہیں، پھر ان فرشتوں کی جو (امرِ الٰہی کے مطابق کائنات کے) معاملات کی تدبیر کرتے ہیں؛ جس دن لرزا دینے والی (صور کی پہلی آواز) زمین کو ہلا ڈالے گی، جس کے پیچھے پیچھے دوسری آنے والی (آواز) آئے گی، اس دن کتنے ہی دل (خوف سے) دھڑک رہے ہوں گے، جن کی آنکھیں (ذلت سے) جھکی ہوں گی، وہ (منکرینِ بعث) کہتے ہیں: کیا واقعی ہمیں ہماری پہلی حالتِ زندگی کی طرف لوٹا دیا جائے گا؟ کیا اس وقت بھی جب ہم بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ (اگر ایسا ہوا تو) پھر یہ واپسی سراسر خسارے کا سودا ہوگی، حالانکہ وہ تو محض ایک زوردار کڑک ہوگی، اور وہ سب اچانک ایک چٹیل میدان میں موجود ہوں گے۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 13666 in Urdu