🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1132
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ قَالَ: نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ . عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَا عَلِيُّ إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ، وَسَتُحَاجُّ قَوْمَكَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: I " احْكُمْ بِالْكِتَابِ I " أَوْ، قَالَ: I " اتَّبِعِ الْكِتَابَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا عَطَاءٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُبَيْدٌ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! یقیناً عنقریب ایک فتنہ برپا ہوگا اور تم اپنی قوم سے حجت کرو گے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏احْكُمْ بِالْكِتَابِ» ‏‏‏‏ ”کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کرو“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏اتَّبِعِ الْكِتَابَ» ‏‏‏‏ ”کتاب اللہ کی پیروی کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف عطا رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عبید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 978»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1132 in Urdu