الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1535
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُقَدَّمٌ قَالَ: نَا عَمِّي الْقَاسِمُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ . عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: إِذَا وَقَعَتِ النُّطْفَةُ فِي الرَّحِمِ، فَأَتَى عَلَيْهَا أَرْبَعُونَ لَيْلَةً، جَاءَهَا الْمَلَكُ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ فَيُمْلِي الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ، وَيَكْتُبُ الْمَلَكُ. فَيَقُولُ: مَا رِزْقُهُ؟ وَمَا عُمْرُهُ؟ فَيُمْلِي الرَّبُّ، وَيَكْتُبُ الْمَلَكُ. وَيَقُولُ: أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ؟ فَيُمْلِي الرَّبُّ، وَيَكْتُبُ الْمَلَكُ. ثُمَّ يَطْوِي الصَّحِيفَةَ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب نطفہ رحم میں ٹھہر جاتا ہے اور اس پر چالیس راتیں گزر جاتی ہیں، تو اس کے پاس فرشتہ آتا ہے اور عرض کرتا ہے: اے میرے رب! کیا یہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ پس رب عزوجل املا فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ لیتا ہے۔ پھر وہ عرض کرتا ہے: اس کا رزق کیا ہے؟ اور اس کی عمر کتنی ہے؟ تو رب کائنات املا فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ لیتا ہے۔ پھر وہ عرض کرتا ہے: کیا یہ بدبخت ہے یا خوش بخت؟ تو رب عزوجل املا فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ لیتا ہے، پھر وہ صحیفہ لپیٹ دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1535]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2644، 2645، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6177، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16392، والحميدي فى «مسنده» برقم: 848، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2663، 2664، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3038، 3036، 3039، 3040، 3041، 3042، 3045، 3043، 3044»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1535 in Urdu