الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2271
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: لَا تَنَافُسَ بَيْنَكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ قُرْآنًا، فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، يَتَّبِعُ مَا فِيهِ، فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللهَ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا، فَأَقُومُ بِهِ كَمَا يَقُومُ. وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ وَيَتَصَدَّقُ، وَيَقُولُ رَجُلٌ مِثْلَ ذَلِكَ. لَمْ يُسْنِدْ يَزِيدُ بْنُ الْأَخْنَسِ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ I ".
سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ، جنہیں شرفِ صحبت حاصل تھا، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے درمیان رشک (غبطہ) صرف دو آدمیوں پر جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ عزوجل نے قرآن عطا فرمایا ہو اور وہ دن رات کی گھڑیوں میں اس کے ساتھ قیام کرتا ہو اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہو، تو کوئی دوسرا آدمی کہے: ’کاش! اللہ مجھے بھی اسی جیسا عطا فرماتا جیسا فلاں کو عطا فرمایا، تو میں بھی اسی طرح قرآن کے ساتھ قیام کرتا جس طرح وہ کرتا ہے۔‘ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا ہو اور وہ اسے خرچ کرتا اور صدقہ کرتا ہو، تو کوئی دوسرا آدمی بھی اسی طرح (تمنا) کہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اور اس حدیث کو بیان کرنے میں زید بن واقد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2271]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے سوا کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی، اور اس حدیث کو بیان کرنے میں زید بن واقد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2271]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17240، والطبراني فى «الكبير» برقم: 626، والطبراني فى «الصغير» برقم: 125»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2271 in Urdu