الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2403
وَبِهِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ.
اسی سند سے داود بن شابور رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ مجاہد رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام مجھے پڑوسی کے بارے میں برابر تاکید کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ اسے وارث بنا دیں گے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2403]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5152، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6607، والحميدي فى «مسنده» برقم: 604، والبزار فى «مسنده» برقم: 2388، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2740، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25926، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2792، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14281، 14310»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2403 in Urdu