🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2515
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا رَبِيعَةُ بْنُ كُلْثُومٍ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ يُكَنَّى أَبَا أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَأَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " وَجَبَتْ I "، ثُمَّ أُتِيَ بِأُخْرَى، فَكَأَنَّ النَّاسَ نَالُوا مِنْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " وَجَبَتْ I "، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أُتِيَ بِفُلَانٍ، فَقَالَ: I " وَجَبَتْ I "، ثُمَّ أُتِيَ بِفُلَانٍ، فَقَالَ: I " وَجَبَتْ I "، فَسَمِعَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: I " مَا هَذَا؟ I " فَقَالَ عُمَرُ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أُتِيَ بِفُلَانٍ، فَأَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهِ كَثِيرًا، فَقُلْتَ: I " وَجَبَتْ I "، ثُمَّ أُتِيَ بِفُلَانٍ، فَأَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهِ شَرًّا، فَقُلْتَ: I " وَجَبَتْ I "، فَقَالَ: أُتِيَ بِأَخِيكُمْ فَشَهِدْتُمْ بِمَا شَهِدْتُمْ، فَوَجَبَتْ شَهَادَتُكُمْ، ثُمَّ أُتِيَ بِأَخِيكُمْ فُلَانٍ، فَشَهِدْتُمْ بِمَا شَهِدْتُمْ، فَوَجَبَتْ شَهَادَتُكُمْ، أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ، بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْمَدَنِيِّ إِلَّا رَبِيعَةُ بْنُ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا، لوگوں نے اس کی اچھی تعریف کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر ایک اور جنازہ لایا گیا تو گویا لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”فلاں کا جنازہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“، پھر فلاں کا لایا گیا تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گفتگو سنی تو فرمایا: ”یہ کیا بات ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان! فلاں کا جنازہ لایا گیا تو لوگوں نے اس کی بہت تعریف کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“، پھر فلاں کا جنازہ لایا گیا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ایک بھائی کا جنازہ لایا گیا تو تم نے جو گواہی دینی تھی دی، چنانچہ تمہاری گواہی واجب ہو گئی۔ پھر تمہارے فلاں بھائی کا جنازہ لایا گیا تو تم نے جو گواہی دینی تھی دی، چنانچہ تمہاری گواہی واجب ہو گئی۔ تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو، ایک دوسرے کے بارے میں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ایوب مدنی سے ربیعہ بن کلثوم بن جبر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2515]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 4» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3024، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1932 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2071، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3233، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1492، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7668، 10151، 10214، 10618، 10990، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2510، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5979، 6569، والبزار فى «مسنده» برقم: 7940، 9709، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12120، 12123، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2513»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2515 in Urdu