الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2579
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ قَالَ: نَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى الثَّقَفِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُشْرَفَ لَهُ بُنْيَانٌ، وَيُرْفَعَ لَهُ دَرَجَاتٌ، فَلْيَعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَهُ، وَيُعْطِ مَنْ حَرَمَهُ، وَيَصِلْ مَنْ قَطَعَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ بات خوش کرے کہ اس کے لیے (جنت میں) بالاخانے بلند کیے جائیں اور اس کے درجات بڑھائے جائیں تو وہ اس شخص کو معاف کر دے جس نے اس پر ظلم کیا، اس شخص کو عطا کرے جس نے اسے محروم رکھا، اور اس شخص سے ناتا جوڑے جس نے اس سے ناتا توڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ سے ابو امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حجاج منفرد ہیں، اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2579]

تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3179، والطبراني فى «الكبير» برقم: 534»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2579 in Urdu