🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2608
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ: أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ سُمَيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: وَجَدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَفِيَّةَ فِي شَيْءٍ، فَقَالَتْ لِي صَفِيَّةُ : هَلْ لَكِ أَنْ تُرْضِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَكِ يَوْمِي؟ فَلَبِسْتُ خِمَارًا لِي كَانَ مَصْبُوغًا بِزَعْفَرَانٍ، وَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، ثُمَّ جِئْتُ فَجَلَسَتْ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِلَيْكِ عَنِّي، فَإِنَّهُ لَيْسَ بِيَوْمِكِ فَقُلْتُ: ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، وَأَخْبَرَتْهُ الْخَبَرَ، فَرَضِيَ عَنْهَا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بات پر سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے ناراض ہو گئے۔ تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا: ”کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کر دو گی، (اس کے بدلے) میری باری تمہارے لیے ہوگی؟“ چنانچہ میں نے اپنی ایک اوڑھنی پہنی جو زعفران سے رنگی ہوئی تھی، اس پر پانی چھڑکا، پھر آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں بیٹھ گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھ سے دور ہٹ جاؤ، یہ تمہاری باری کا دن نہیں ہے۔“ میں نے کہا: ”یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا ماجرا بتا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے راضی ہو گئے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2608]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8884، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4602، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1973، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25279، 25642، 25762، 26891، 27507، 27508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 187، 188، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2609»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2608 in Urdu