🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2609
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ: أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ سُمَيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ وَنَحْنُ مَعَهُ، فَاعْتَلَّ بَعِيرٌ لِصَفِيَّةَ ، وَكَانَ مَعَ زَيْنَبَ فَضْلُ ظَهْرٍ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ بَعِيرَ صَفِيَّةَ قَدِ اعْتَلَّ، فَلَوْ أَعْطَيْتِهَا بَعِيرًا لَكِ، فَقَالَتْ: أَنَا أُعْطِي هَذِهِ الْيَهُودِيَّةَ؟ فَغَضِبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَجَرَهَا بَقِيَّةَ ذِي الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمَ وَصَفَرَ، وَأَيَّامًا مِنْ شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ، حَتَّى رَفَعَتْ مَتَاعَهَا وَسَرِيرَهَا، فَظَنَّتْ أَنَّهُ لَا حَاجَةَ لَهُ فِيهَا، فَبَيْنَمَا هِيَ ذَاتَ يَوْمٍ قَاعِدَةٌ بِنِصْفِ النَّهَارِ، رَأَتْ ظِلَّهُ قَدْ أَقْبَلَ فَأَعَادَتْ سَرِيرَهَا وَمَتَاعَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیمار ہو گیا، جبکہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس فالتو سواری کا اونٹ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”صفیہ کا اونٹ بیمار ہو گیا ہے، اگر تم اسے اپنا ایک اونٹ دے دو (تو اچھا ہو)۔“ انہوں نے کہا: ”کیا میں اس یہودن کو دوں؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہو گئے اور ذوالحجہ کے باقی دن، محرم، صفر اور ربیع الاول کے چند دن ان سے علیحدگی اختیار کیے رکھی، یہاں تک کہ انہوں نے اپنا سامان اور چارپائی اٹھا لی اور سمجھ لیا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی کوئی حاجت نہیں رہی۔ پھر ایک دن وہ دوپہر کے وقت بیٹھی تھیں کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ آتا دیکھا، تو انہوں نے اپنی چارپائی اور سامان دوبارہ (اپنی جگہ) رکھ دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو ثابت سے صرف حماد بن سلمہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2609]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سمية روى لها أبو داود وغيره ولم يجرحها أحد وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 323» »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8884، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4602، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1973، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25279، 25642، 25762، 26891، 27507، 27508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 187، 188، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2608»

الحكم على الحديث: فيه سمية لم يجرحها أحد، وبقية رجاله ثقات

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2609 in Urdu