الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2858
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: نَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ ، قَالَ: نَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِضَمْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ : مَا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِيكَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ أَبِي صَاحِبَ بَادِيَةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُ فِيهَا، فَقَالَ: انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ فَلَمَّا وَلَّى قَالَ: I " اطْلُبْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكْيَرٍ إِلَّا فُضَيْلٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكْيَرٍ إِلَّا فُضَيْلٌ .
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ضمرہ بن عبد اللہ بن انیس رحمہ اللہ سے پوچھا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے والد (سیدنا عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ) سے لیلۃ القدر کے متعلق کیا فرمایا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”میرے والد صحرائی زندگی بسر کرتے تھے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کسی ایسی ایک شب کا حکم فرما دیجیے جس میں میں (مدینہ) آیا کروں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیئیسویں شب کو آیا کرو“، پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف فضیل نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2858]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف فضیل نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2858]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1168، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1142 / 332، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2185، 2186، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3387، 3388، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1379، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8629، 8628، 8630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16291، 16292، 16290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7689، 7690، 7691، 7692، 7694، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8775، 9605، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4622، 4623، 4621، 4619، 4620، 4624، 4628، 4629، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5481، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14919، 14923، 14921، 14922، 14924، 14925، 14929، 14926، 14927، 14928، 14930، 14939، 14936، 14937، 14938، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6568»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2858 in Urdu