الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2936
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ رُمَيْحِ بْنِ هِلَالٍ الطَّائِيِّ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْنَا الظُّهْرَ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ أَقْبَلَ عَلَيْنَا غَضْبَانًا، فَنَادَى بِصَوْتٍ أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي أَجْوَافِ الْخُدُورِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمْ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِهِ، لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَطْلُبُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبُ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللهُ سِتْرَهُ، وَأَبْدَى عَوْرَتَهُ وَلَوْ كَانَ فِي سِتْرِ بَيْتِهِ.
لَا يُرْوَى عَنْ بُرَيْدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَا يُرْوَى عَنْ بُرَيْدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر کی نماز ادا کی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو ہماری طرف غصے کی حالت میں متوجہ ہوئے اور ایسی بلند آواز سے پکارا جو پردہ نشین دوشیزاؤں کو ان کے گھروں کے اندرونی حصوں میں بھی سنائی دی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ لوگو جو اسلام تو لائے ہو مگر ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کو ایذا نہ دو اور نہ ان کے عیوب کی ٹوہ میں لگو، کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ چاک کر دیتا ہے اور اس کے عیب کو ظاہر کر دیتا ہے خواہ وہ اپنے گھر کے پردے ہی میں (چھپا ہوا) کیوں نہ ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2936]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2936]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه رميح بن هلال الطائي قال أبو حاتم مجهول لم يرو عنه غير أبي تميلة يحيى بن واضح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 94» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1155»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1155»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لجهالة رميح بن هلال الطائي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2936 in Urdu