🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2937
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُوضَعُ لِلْأَنْبِيَاءِ مَنَابِرُ مِنْ ذَهَبٍ يَجْلِسُونَ عَلَيْهَا، وَيَبْقَى مِنْبَرِي لَا أَجْلِسُ عَلَيْهِ، قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، مُنْتَصِبًا لِأُمَّتِي مَخَافَةَ أَنْ يَبْعَثَ بِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَتَبْقَى أُمَّتِي بَعْدِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أُمَّتِي أُمَّتِي. فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا مُحَمَّدُ، مَا تُرِيدُ أَنْ أَصْنَعَ بِأُمَّتِكَ؟ فَأَقُولُ: يَا رَبِّ اعْدِلْ حِسَابَهُمْ، فَيُدْعَى بِهِمْ فَيُحَاسَبُونَ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَةِ اللهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي فَمَا أَزَالُ أَشْفَعُ حَتَّى أُعْطَى صِكَاكًا بِرِجَالٍ قَدْ بُعِثَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ، وَحَتَّى إِنَّ مَالِكًا خَازِنَ النَّارِ يَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ مَا تَرَكْتَ لِغَضَبِ رَبِّكَ مِنْ أُمَّتِكَ مِنْ نِقْمَةٍ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء کے لیے سونے کے منبر رکھے جائیں گے جن پر وہ تشریف فرما ہوں گے، اور میرا منبر (خالی) رہے گا، میں اس پر نہیں بیٹھوں گا، بلکہ میں اپنے رب عزوجل کے حضور اپنی امت کی خاطر (شفاعت کے لیے) کمر بستہ کھڑا رہوں گا، اس اندیشے سے کہ کہیں مجھے جنت کی طرف بھیج دیا جائے اور میری امت میرے بعد پیچھے رہ جائے، چنانچہ میں عرض کروں گا: «يَا رَبِّ، أُمَّتِي أُمَّتِي» ”اے میرے رب! میری امت، میری امت۔“ پس اللہ عزوجل فرمائے گا: ”اے محمد! آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں آپ کی امت کے ساتھ کیا معاملہ کروں؟“ میں عرض کروں گا: ”اے میرے رب! ان کا حساب عدل کے ساتھ فرما۔“ چنانچہ انہیں بلایا جائے گا اور ان کا حساب لیا جائے گا، پھر ان میں سے کچھ اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوں گے اور کچھ میری شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے، اور میں مسلسل شفاعت کرتا رہوں گا یہاں تک کہ مجھے ان لوگوں کے بارے میں بھی (نجات کے) تحریری پروانے دے دیے جائیں گے جنہیں جہنم کی طرف روانہ کیا جا چکا ہو گا، حتیٰ کہ جہنم کا داروغہ مالک کہے گا: ”اے محمد! آپ نے اپنی امت میں سے اپنے رب کے غضب کے لیے انتقام کا کوئی حصہ باقی نہیں چھوڑا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے محمد بن ثابت سے صرف ابو عبیدہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن ثابت البناني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 380» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 220، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10771»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف محمد بن ثابت البناني

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2937 in Urdu