🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3097
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ: نَا هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى عَلَى بَغْلَةٍ، عَلَيْهِ بُرْدٌ أَخْضَرُ، وَرَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُعَبِّرُ عَنْهُ، فَجِئْتُ حَتَّى أَدْخَلْتُ يَدِي بَيْنَ قَدَمَيْهِ وَشِرَاكِهِ، فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ بَرْدِهَا.
لَمْ يَرْوِ عَامِرٌ أَبُو هِلَالٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا.
سیدنا عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں ایک خچر پر سوار لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک سبز چادر تھی اور اہل بدر میں سے ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی ترجمانی کر رہا تھا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا یہاں تک کہ میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین کے تسمے کے درمیان رکھ دیا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کی ٹھنڈک محسوس کر کے حیران ہونے لگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا عامر ابو ہلال رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3097]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: وهي الراجحة يعني رواية هلال عن أبيه «الإصابة في تمييز الصحابة، ج 11، ص 297» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 250، 251، 252، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4073، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6065، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16166، 16167»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3097 in Urdu