🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3130
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكِلَابِيِّ قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَتْ أُمُّ الدَّرْدَاءِ : إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ فَهِيَ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا وَمَا كُنْتُ لِأَخْتَارَكَ عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَكَتَبَ إِلَيْهَا مُعَاوِيَةُ : فَعَلَيْكِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ مَحْسَمَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا الْوَلِيدُ .
عطیہ بن قیس الکلابی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ام الدرداء رحمہا اللہ کو نکاح کا پیغام بھیجا، تو ام الدرداء رحمہا اللہ نے فرمایا: ”بلاشبہ میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے، پھر وہ اس کے بعد (کسی دوسرے سے) نکاح کر لے، تو وہ اپنے آخری شوہر کی ہوگی۔“ اور میں ہرگز آپ کو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ پر ترجیح نہیں دوں گی۔“ اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھ بھیجا: ”پھر آپ روزوں کا اہتمام کریں، کیونکہ یہ (خواہشِ نفس کو) ختم کرنے کا ذریعہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوبکر بن ابی مریم سے سوائے ولید کے کسی اور نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3130]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو بكر بن أبي مريم وقد اختلط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 270» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1718»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه أبو بكر بن أبي مريم وقد اختلط

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3130 in Urdu