الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3182
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَقْعُدُ فِي قَبْرِهِ حِينَ يَنْكَفِئُ عَنْهُ مَنْ يَشْهَدُهُ، فَيُقَالُ: مَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ مَا هُوَ؟ فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: هُوَ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُ اللهِ، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ، نَامَتْ عَيْنَاكَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُؤْمِنٍ قَالَ: وَاللهِ مَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ، فَقُلْتُ، وَيَخُوضُونَ فَخُضْتُ، فَيُقَالُ: لَا نَامَتْ عَيْنَاكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں اس وقت اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے جب اس کے پاس (جنازے میں) حاضر ہونے والے لوگ واپس لوٹ جاتے ہیں، پھر اس سے پوچھا جاتا ہے: «مَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ مَا هُوَ؟» ”وہ شخص جنہیں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہا جاتا ہے، ان کی کیا حقیقت ہے؟“ پس اگر وہ مومن ہو تو کہتا ہے: ”وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، تو اس سے کہا جاتا ہے: ”تو سو جا، تیری آنکھیں (سکھ کی نیند) سوئیں“۔ اور اگر وہ (مرنے والا) مومن نہ ہو تو کہتا ہے: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو میں نے بھی وہی کہہ دیا، اور وہ جس (لغو) بحث و تکرار میں پڑتے تھے میں بھی اسی میں پڑ گیا“، تو اس سے کہا جاتا ہے: «لَا نَامَتْ عَيْنَاكَ» ”تیری آنکھیں کبھی نہ سوئیں (تجھے کبھی چین نہ ملے)“۔“
اس حدیث کو ابو الاسود سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3182]
اس حدیث کو ابو الاسود سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3182]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 230»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3182 in Urdu