الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3747
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ قَالَ: نَا بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: حَدَّثَ أَبُو بَكْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ آخَرَ، إِذْ أَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّ صَاحِبَيْ هَذَيْنِ الْقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ، فَأْتِيَانِي بِجَرِيدَةٍ. قَالَ أَبُو بَكْرَةَ : فَاسْتَبَقْتُ أَنَا وَصَاحِبِي، فَأَتَيْتُهُ بِجَرِيدَةٍ، فَشَقَّهَا بِنِصْفَيْنِ، فَوَضَعَ فِي هَذَا الْقَبْرِ وَاحِدَةً، وَفِي ذَا الْقَبْرِ وَاحِدَةً قَالَ: I " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا دَامَتَا رَطْبَتَيْنِ، أَمَا إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ بِغَيْرِ كَبِيرٍ، الْغِيبَةِ وَالْبَوْلِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ ، وَلَمْ يُجَوِّدْهُ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ ، إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ بَحْرِ بْنِ مَرَّارٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ .

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور ایک دوسرے آدمی کے درمیان چل رہے تھے کہ دو قبروں کے پاس سے گزرے، تو فرمایا: ”ان دونوں قبروں والوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، تم دونوں میرے پاس کھجور کی ایک ہری شاخ لاؤ۔“ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اور میرا ساتھی دوڑ پڑے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شاخ لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو حصوں میں چیر دیا اور ایک ٹکڑا اس قبر پر اور ایک اس قبر پر رکھ دیا، پھر فرمایا: ”امید ہے کہ جب تک یہ دونوں خشک نہ ہوں ان کے عذاب میں تخفیف رہے گی۔ آگاہ رہو! انہیں کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں دیا جا رہا، (بلکہ) غیبت اور پیشاب (کی چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسود بن شیبان کی روایت سے مروی ہے، اور اسے اسود بن شیبان سے عمدہ طریقے سے صرف مسلم بن ابراہیم نے روایت کیا ہے۔“
”اور اسے ابوداود طیالسی رحمہ اللہ نے اسود بن شیبان سے، انہوں نے بحر بن مرار سے اور انہوں نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3747]

تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: إسناده صحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 74» »
«قال ابن حجر: إسناد صحيح «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 485؛ فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 1، ص 384» »
«قال بدر الدين العيني: إسناد صحيح «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 22، ص 128» »
«قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 208» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا أصح من حديث وكيع «علل الحديث، ج 3، ص 575» »
«قال الدارقطني: والصواب قول من قال عن عبد الرحمن بن أبي بكرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 156» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 349، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20700، 20739، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 908، والبزار فى «مسنده» برقم: 3636، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1317، 12169، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5191»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3747 in Urdu