🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 421
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ ، يَقُولُ:
حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَجُلٌ: مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَعْمَلَ عَمَلًا بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَنْ أَسْقِيَ الْحَاجَّ. وَقَالَ الْآخَرُ: مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَعْمَلَ عَمَلًا بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَنْ أَعْمُرَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَقَالَ آخَرُ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَفْضَلُ مِمَّا قُلْتُمْ. فَزَجَرَهُمْ عُمَرُ ، وَقَالَ: I " لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَلَكِنْ إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ دَخَلْتُ فَاسْتَفْتَيْتُهُ فِيمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ I "، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللهِ الْآيَةَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے کہا: ”مجھے اسلام لانے کے بعد اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں حاجیوں کو پانی پلانے کے سوا کوئی اور عمل نہ کروں۔“ دوسرے نے کہا: ”مجھے اسلام لانے کے بعد اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں مسجدِ حرام کی تعمیر و خدمت کے سوا کوئی اور عمل نہ کروں۔“ ایک اور شخص نے کہا: ”اللہ کی راہ میں جہاد تم لوگوں کی باتوں سے زیادہ فضیلت والا ہے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ڈانٹا اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے پاس اپنی آوازیں بلند نہ کرو - اور وہ جمعہ کا دن تھا - لیکن جب میں جمعہ کی نماز پڑھ لوں گا تو اندر جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کروں گا جس میں تم نے اختلاف کیا ہے۔“ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ﴾ ۔“
یہ حدیث سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1879، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4591، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18658، والبزار فى «مسنده» برقم: 3238، 3237»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 421 in Urdu