🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4248
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَلَّفْتُكَ أَنْ تَكُونَ خَلِيفَتِي فِي أَهْلِي، قَالَ: أَتَخَلَّفُ بَعْدَكَ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: I " أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي؟.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ I "، وَقَدْ رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ ، وَرَوَاهُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، كَمَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں غزوۂ تبوک کے موقع پر مدینہ میں چھوڑتے ہوئے) فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے پیچھے چھوڑا ہے کہ تم میرے گھر والوں میں میرے جانشین رہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا میں آپ کے بعد پیچھے رہ جاؤں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی، مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سعید بن ابی عروبہ سے یزید بن زریع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید سے ابن ابی یعقوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے معمر نے قتادہ سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور جعفر بن سلیمان نے حرب بن شداد سے، انہوں نے سعید بن ابی عروبہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے معمر نے روایت کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 110» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3313، والبزار فى «مسنده» برقم: 818»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4248 in Urdu