الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4367
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمَّتِي أَرْبَعَةٌ: رَجُلٌ أُعْطِيَ مَالًا وَنَفَقَهُ فِي طَاعَةِ اللهِ، فَرَآهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: لَوْ كَانَ لِي مِثْلُ مَالِهِ صَنَعْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا صَنَعَ، فَهُمَا فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ، وَرَجُلٌ أُعْطِيَ مَالًا فَخَبَّطَ فِيهِ وَأَفْسَدَهُ، فَرَآهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَوْ كَانَ لِي مِثْلُ هَذَا لَصَنَعْتُ فِيهِ مِثْلَ هَذَا، فَهُمَا فِي الْوِزْرِ سَوَاءٌ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت چار طرح کے لوگ ہیں: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال عطا فرمایا اور اس نے اسے اللہ کی اطاعت میں خرچ کیا، تو اسے ایک دوسرے شخص نے دیکھ کر کہا: ”اگر میرے پاس بھی اس کے جتنا مال ہوتا تو میں بھی اس میں ویسا ہی عمل کرتا جیسا اس نے کیا ہے“، تو وہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ اور ایک وہ شخص جسے مال دیا گیا تو اس نے اسے بیجا اڑایا اور اسے برباد کیا، تو اسے ایک دوسرے شخص نے دیکھ کر کہا: ”اگر میرے پاس بھی اس جتنا مال ہوتا تو میں بھی اس میں ویسا ہی عمل کرتا“، تو وہ دونوں گناہ میں برابر ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4367]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2325، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4228، 4228 (م)، (5/307) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7923، 7922، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18309، 18310، 18316، 18311، 18312، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 263، والطبراني فى «الكبير» برقم: 855، 861، 860، 862، 863، 867، 864، 865، 866، 868، 869، 870»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4367 in Urdu