الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ قِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: I " كَانَ يُوضَعُ لَهُ وَضُوءُهُ وَسِوَاكُهُ، ثُمَّ يَبْعَثُهُ اللهُ مَتَى شَاءَ أَنْ يَبْعَثَهُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَسْتَاكُ، وَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْكَعُ تِسْعَ رَكَعَاتٍ، وَرَكْعَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ، وَكَانَ إِذَا مَرِضَ أَوْ لَمْ يَقُمْ مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
سعد بن ہشام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قیامِ (تہجد) کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی اور مسواک رکھ دی جاتی تھی، پھر اللہ تعالیٰ رات کو جب چاہتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیدار فرما دیتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک فرماتے اور وضو کرتے، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوتے اور نو رکعات ادا فرماتے، اور دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم علیل ہوتے یا (کسی عذر کی بنا پر) رات کو بیدار نہ ہو پاتے تو (اس کے بدلے دن میں) بارہ رکعات ادا فرماتے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4404]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 502»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4404 in Urdu