الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4516
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُصْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ يَرْكَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ، وَيَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: I " مَنِ الْفَاعِلُ هَذَا؟ I " قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَدْرِيَ أَتَعْلَمُ ذَلِكَ أَمْ لَا؟ فَقَالَ: اتَّقُوا خِدَاجَ الصَّلَاةِ، إِذَا رَكَعَ الْإِمَامُ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُصْمٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: قُتَيْبَةُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُصْمٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: قُتَيْبَةُ I ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رکوع کرنے سے پہلے ہی رکوع کرنے لگتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اٹھانے سے پہلے ہی سر اٹھا لیتا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل کر چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کام کرنے والا کون ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں ہوں، میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا آپ کو اس بات کا علم ہوتا ہے یا نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کے نقص سے بچو، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عصم رحمہ اللہ سے صرف ایوب بن جابر نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں قتیبہ (بن سعید) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4516]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عصم رحمہ اللہ سے صرف ایوب بن جابر نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں قتیبہ (بن سعید) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4516]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11563»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4516 in Urdu