الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4517
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ قَالَ: نَا نَافِعٌ، مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُرِئَ عِنْدَ عُمَرَ : كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا، فَقَالَ عُمَرُ : أَعِدْهَا، فَأَعَادَهَا، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : عِنْدِي تَفْسِيرُهَا: تُبَدَّلُ فِي سَاعَةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ : I " هَكَذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ آیت تلاوت کی گئی: ﴿كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا﴾ ”جب بھی ان کی کھالیں جل کر پک جائیں گی، تو ہم انہیں ان کے علاوہ دوسری کھالوں سے بدل دیں گے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے دوبارہ پڑھو۔“ چنانچہ قاری نے اسے دوبارہ پڑھا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے پاس اس کی تفسیر ہے: (کھالیں) ایک ہی گھڑی میں سو مرتبہ بدلی جائیں گی۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4517]
یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4517]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ولنافع أبي هرمز غير ما ذكرت وعامة ما يرويه غير محفوظ والضعف على روايته بين «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 309» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف نافع أبي هرمز
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4517 in Urdu