🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4755
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو مَسْعُودٍ الصَّابُونِيُّ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ: نَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَأَى الْقَرْيَةَ يُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَهَا قَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ -، اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایسی بستی کو دیکھتے جس میں داخل ہونے کا ارادہ ہوتا تو تین مرتبہ یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا» ”اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما“، (پھر فرماتے:) «اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا» ”اے اللہ! ہمیں اس کی پیداوار عطا فرما، ہمیں یہاں کے لوگوں کا محبوب بنا دے اور یہاں کے نیک لوگوں کو ہمارا محبوب بنا دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن حسان سے صرف اسماعیل بن صبیح نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4755]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده جيد «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 134» »

الحكم على الحديث: إسناده جيد

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4755 in Urdu