الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ شَبَابَةَ الْكُوفِيُّ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّلَمِيُّ ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ صُلَيْعٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كَمْ مِنْ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ، مِنْهُمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِيسَى بْنِ قِرْطَاسٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّلَمِيُّ .

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کتنے ہی دو پھٹی پرانی چادروں والے لوگ ہیں جن کی کوئی پروا نہیں کی جاتی، (لیکن ان کا مقام یہ ہے کہ) اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دے، انہی میں سے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بھی ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عیسیٰ بن قرطاس رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور عیسیٰ بن قرطاس سے اسے یحییٰ بن ابراہیم سلمی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5686]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عيسى بن قرطاس وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 294» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عيسى بن قرطاس متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5686 in Urdu