🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5854
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ الْكُوفِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا بَعْدُ: رِجَالٌ مَعَهُمْ أَسْيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ، عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ، وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ إِلَّا زُهَيْرٌ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جہنم میں سے دو قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں میں نے (اپنے زمانے میں) ابھی نہیں دیکھا: ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے، اور دوسری وہ عورتیں جو لباس پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی، (دوسروں کو) اپنی طرف مائل کرنے والی اور خود مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح (ابھرے ہوئے) ہوں گے، وہ نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن خیثمہ سے صرف زہیر نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5854]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2128، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3384 / 698، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7461، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8786، 9811، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6690، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1811»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5854 in Urdu