🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7781
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، نَا ثَابِتٌ أَبُو حَمْزَةَ، ثَنَا كَثِيرٌ النَّوَّاءُ ، عَنْ رِفَاعَةَ الْفِتْيَانِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ ، فَلَمَّا أَنْ أَرَدْتُ أَنْ أَخْرُجَ قَالَ: يَا أَبَا عُمَرَ أَلَا تُعِينُنَا عَلَى هَذَا الْكُرْسِيِّ، فَإِنَّهُ قَامَ عَنْهُ جِبْرِيلُ آنِفًا، قُلْتُ: بَلَى، أُعِينُكَ عَلَى أَنْ تُحَرِّقَهُ وَتَنْسِفَهُ فِي الْيَمِّ نَسْفًا، قَالَ رِفَاعَةُ : فَأَهْوَيْتُ بِيَدِي إِلَى قَائِمِ سَيْفِي، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: أَلَا أَقْتُلُ هَذَا الْكَذَّابَ، حَتَّى ذَكَرْتُ كَلِمَةَ أَخِي عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنِ ائْتَمَنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ فَأَنَا مِنَ الْقَاتِلِ بَرِيءٌ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ إِلَّا ثَابِتٌ أَبُو حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَحْمَوَيْهِ .
رفاعہ فتیانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مختار (ثقفی) کے پاس گیا، جب میں نکلنے لگا تو اس نے کہا: ”اے ابو عمر! کیا آپ اس کرسی کے معاملے میں ہماری مدد نہیں کریں گے؟ کیونکہ ابھی ابھی اس سے جبریل اٹھ کر گئے ہیں۔“ میں نے کہا: ”کیوں نہیں، میں اس بات پر آپ کی مدد کروں گا کہ آپ اسے جلا دیں اور اس کی راکھ کو سمندر میں اڑا کر بہا دیں۔“ رفاعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر میں نے اپنی تلوار کے دستے کی طرف ہاتھ بڑھایا اور اپنے دل میں کہا: کیا میں اس کذاب کو قتل نہ کر دوں؟ یہاں تک کہ مجھے اپنے بھائی سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کی بات یاد آ گئی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے کسی آدمی کو اپنی جان کے معاملے میں امین سمجھا (اور اس نے امان دی)، پھر اس نے اسے قتل کر دیا تو میں قاتل سے بری ہوں، خواہ مقتول کافر ہی کیوں نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث کثیر نواء سے ثابت ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں زحمویہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7781]
تخریج الحدیث: «قال المزي: قاله وكيع عن أبي ليلى ولم يسمه وقال مسلم بن إبراهيم عن عبد الله بن ميسرة الحارثي عن أبي عكاشة عن رفاعة بن شداد عن سليمان بن صرد الأول أشبه بالصواب أبو عكاشة الهمداني عن رفاعة بن شداد عن عمرو بن الحمق فإن حديث عمرو بن الحمق محفوظ في هذا الباب «تهذيب الكمال، ج 34، ص 100» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5982، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8132، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8686، 8687، 8688، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2688، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18490، 18491، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22365، 22366، 22367، 24197، 24198، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1381، 1382، والبزار فى «مسنده» برقم: 2306، 2307، 2308، 2309، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9679، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 202، 203، 201، والطبراني فى «الصغير» برقم: 38، 584، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2551، 4252، 6640، 6655، 7090، 8428»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7781 in Urdu