الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7839
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، قَالَتْ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ مِنْ جَمْعٍ إِلَى مِنًى، فَقُلْتُ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، فَوَافَقَ هَذَا الْيَوْمَ فَمَا تَرَى؟ فَقَالَ: أَمَرَ اللهُ بِوَفَاءِ النَّذْرِ، وَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ سِيرِينَ أُخْتِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ سِيرِينَ أُخْتِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ .
کریمہ بنت سیرین رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں مزدلفہ سے منیٰ تک سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ رہی، تو میں نے عرض کیا: ”میں نے منت مانی تھی کہ بدھ کے دن روزہ رکھوں گی، اور وہ (بدھ) اسی دن (یعنی یوم النحر، عید کے دن) آ پڑا ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے منت پوری کرنے کا حکم دیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن سیرین کی بہن کریمہ بنت سیرین سے صرف عاصم احول نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں حفص بن غیاث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7839]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن سیرین کی بہن کریمہ بنت سیرین سے صرف عاصم احول نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں حفص بن غیاث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7839]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1994، 6705، 6706، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1139، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2148، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2846، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8348، 20200، 20201، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2349، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4535، 5341، 6344، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2034، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9864، 9865، 12315، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 839، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13282، 13281، 13931، 14000، 14001»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7839 in Urdu