الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8215
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، حَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُرَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بُرَيْدَةُ ، إِنَّهَا سَتَكُونُ بُعُوثٌ، فَكُنْ فِي بَعْثِ خُرَاسَانَ، وَاسْكُنْ مَدِينَةَ مَرْوَ، فَإِنَّهَا بَنَاهَا ذُو الْقَرْنَيْنِ ، وَدَعَا لَهَا بِالْبَرَكَةِ، فَلَا يُصِيبُ أَهْلَهَا سُوءٌ أَبَدًا I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بُرَيْدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَوْسُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بریدہ! عنقریب بہت سے لشکر روانہ کیے جائیں گے، تم خراسان کے لشکر میں شامل ہونا اور شہر مرو میں سکونت اختیار کرنا، کیونکہ اسے ذوالقرنین نے تعمیر کیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی تھی، چنانچہ اس کے باشندوں کو کبھی کوئی برائی نہیں پہنچے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بریدہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں اوس بن عبداللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8215]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بریدہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں اوس بن عبداللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: منكر «لسان الميزان، ج 2، ص 226» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1151»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1151»
الحكم على الحديث: منكر
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8215 in Urdu