🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8427
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ الْجُرَشِيُّ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ : مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا قَامَ يُصَلِّي؟ وَبِمَا كَانَ يَسْتَفْتِحُ؟ فَقَالَتْ: كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا، وَيَحْمَدُ عَشْرًا، وَيُسَبِّحُ عَشْرًا، وَيُهَلِّلُ عَشْرًا، وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا، وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي عَشْرًا، وَيَقُولُ: I " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّيقِ يَوْمَ الْحِسَابِ I " عَشْرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرٍ إِلَّا الْأَصْبَغُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
ربیعہ جرشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کیا پڑھتے تھے؟ اور نماز کا آغاز کس چیز سے فرماتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس مرتبہ اللہ اکبر کہتے، دس مرتبہ الحمد للہ کہتے، دس مرتبہ سبحان اللہ کہتے، دس مرتبہ لا الہ الا اللہ کہتے اور دس مرتبہ استغفار کرتے، اور دس مرتبہ یہ کہتے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔“ اور دس مرتبہ یہ کہتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّيقِ يَوْمَ الْحِسَابِ» ”اے اللہ! میں حساب کے دن کی تنگی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثور سے صرف اصبغ نے روایت کیا ہے، اس میں یزید بن ہارون منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8427]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2602، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1616 / 1، 5550 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1319، 7921، 10641، 10640، وأبو داود فى «سننه» برقم: 766، 5085، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1356، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25742، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29948»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8427 in Urdu