🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8533
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا، لَيْسَ بِكَلْبِ قَنْصٍ، وَلَا كَلْبِ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ I ".
ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَمَرُّوا بِقَبْرِ أَبِي رِغَالٍ ، فَقَالَ: I " هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفَ ، وَهُوَ امْرُؤٌ مِنْ ثَمُودَ، فَكَانَ مَنْزِلُهُ بِالْحَرَمِ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمُ اللهُ بِهِ مُنِعَ بِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ، وَإِنَّهُ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ هَاهُنَا مَاتَ فَدُفِنَ، وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ I "، فَابْتَدَرْنَاهُ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسا کتا رکھا جو نہ شکار کا ہو اور نہ مویشیوں کی حفاظت کا، تو اس کے اجر میں سے ہر روز ایک قیراط کمی ہوتی رہتی ہے۔“
پھر انہوں نے ذکر کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، تو ان کا گزر ابو رغال کی قبر کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ابو رغال کی قبر ہے، وہ ثقیف کا باپ (جدِ اعلیٰ) اور قومِ ثمود کا ایک آدمی تھا۔ اس کی رہائش حرم میں تھی، پھر جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو ہلاک کیا جس عذاب سے ہلاک کیا، تو حرم میں ہونے کی وجہ سے وہ (اس عذاب سے) بچا رہا۔ وہ (حرم سے) نکلا، یہاں تک کہ جب اس مقام تک پہنچا تو مر گیا اور دفن کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ سونے کی ایک شاخ بھی دفن کی گئی۔“ تو ہم جلدی سے اس کی طرف لپکے اور اسے نکال لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے یزید بن زریع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8533]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4681، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2787»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8533 in Urdu