الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8545
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَزُرْعَةَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ حُصَيْنِ بْنِ سَوَاءٍ ، عَنْ جَدَّتِهِمْ أُمِّ سُنْبُلَةَ ، أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ، فَأَبَيْنَ أَزْوَاجُهُ أَنْ يَقْبَلْنَهَا، فَقُلْنَ: إِنَّا لَا نَأْخُذُ، فَأَمَرَهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْنَهَا I "، ثُمَّ أَقْطَعَهَا وَادِيًا، فَاشْتَرَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَحْشٍ مِنْ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سُنْبُلَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ I ".
سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہدیہ لے کر آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہنے لگیں: ”ہم نہیں لیتیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، چنانچہ انہوں نے اسے قبول کر لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک وادی بطورِ جاگیر عطا فرمائی، بعد میں اسے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے خرید لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں زید بن حباب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8545]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں زید بن حباب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8545]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمرو بن قيظي ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 14» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 396»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 396»
الحكم على الحديث: فيه عمرو بن قيظي لم يُعرف، وبقية رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8545 in Urdu