🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8683
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَفِيفِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا أَيُّوبَ ، صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُدْرِكُ تِلْكَ الصَّلَاةَ، أَيُعِيدُ مَعَ النَّاسِ أَمْ لَا؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : قَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: نَعَمْ، يُعِيدُهَا، وَذَلِكَ سَهْمُ جَمْعٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: بُكَيْرُ بْنُ الْأَشَجِّ I ".
یعقوب بن عفیف بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے، پھر مسجد میں آتا ہے اور وہی نماز (جماعت سے ہوتی) پا لیتا ہے، کیا وہ لوگوں کے ساتھ دوبارہ پڑھے یا نہیں؟ تو سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ اسے دوبارہ پڑھے، اور یہ اسے جماعت (میں شریک ہونے والوں) کے حصے کے ثواب میں شامل کر دے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں بکیر بن اشج رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 438، وأبو داود فى «سننه» برقم: 578، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3700، 3701، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3997، 3998»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8683 in Urdu