🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8684
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي تَمِيمٌ الدَّارِيُّ ، أَوْ أُخْبِرْتُ أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ I " رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ نَهْيِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ I "، فَأَتَاهُ عُمَرُ ، فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ تَمِيمٌ أَنِ اجْلِسْ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ، فَجَلَسَ عُمَرُ حَتَّى فَرَغَ تَمِيمٌ ، فَقَالَ لِعُمَرَ : لِمَ ضَرَبْتَنِي؟ قَالَ: لِأَنَّكَ رَكَعْتَ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ، وَقَدْ نَهَيْتُ عَنْهُمَا قَالَ: فَإِنِّي قَدْ صَلَّيْتُهَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ : I " إِنِّي لَيْسَ بِي إِيَّاكُمْ أَيُّهَا الرَّهْطُ، وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْتِيَ بَعْدَكُمْ قَوْمٌ يُصَلُّونَ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ حَتَّى يَمُرُّوا بِالسَّاعَةِ الَّتِي نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلُّوا فِيهَا كَمَا يُصَلُّوا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، ثُمَّ يَقُولُونَ: قَدْ رَأَيْنَا فُلَانًا وَفُلَانًا يُصَلُّونَ بَعْدَ الْعَصْرِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ I ".
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے بتایا، یا (یوں فرمایا کہ) مجھے خبر دی گئی کہ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی عصر کے بعد نماز سے ممانعت کے بعد (بھی) دو رکعتیں پڑھیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہیں کوڑا مارا۔ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے نماز ہی کی حالت میں انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جائیے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے یہاں تک کہ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ فارغ ہو گئے۔ پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ نے مجھے کیوں مارا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم نے یہ دو رکعتیں پڑھیں، حالانکہ میں ان سے منع کر چکا تھا۔“ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے تو یہ دو رکعتیں اس ہستی کے ساتھ پڑھی ہیں جو آپ سے بہتر ہیں، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے جماعت! مجھے تمہاری ذات سے کوئی خدشہ نہیں، لیکن مجھے ڈر ہے کہ تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو عصر سے مغرب تک نماز پڑھتے رہیں گے، یہاں تک کہ اس وقت میں بھی پڑھ لیں گے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، جیسے وہ ظہر اور عصر کے درمیان پڑھتے ہیں، پھر کہیں گے: ہم نے فلاں اور فلاں کو عصر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8684]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: رواه أبو الأسود عن عروة عن تميم الداري أن عمر ضربه حين صلى بعد العصر «علل الحديث، ج 2، ص 357» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17217، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 299، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1281»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8684 in Urdu