الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8723
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ خَيْرٌ؟ قَالَ: I " إِيمَانٌ بِاللهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ خَيْرٌ؟ قَالَ: I " أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا I " قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ بَعْضَ الْعَمَلِ؟ قَالَ: I " فَتُعِينُ صَانِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ I " قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ ضَعُفْتُ؟ قَالَ: I " فَتَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ I " قَالَ: I " فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”کون سا عمل بہتر ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ انہوں نے پوچھا: ”کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قیمت میں سب سے زیادہ ہو اور اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور نفیس ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے اگر میں بعض اعمال نہ کر سکوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کسی کاریگر کی مدد کرو، یا کسی ایسے شخص کا کام کر دو جو اناڑی ہو اور اپنا کام خود اچھی طرح نہ کر سکتا ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے اگر میں اس سے بھی کمزور ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو لوگوں کو اپنی برائی سے بچائے رکھو۔“ پھر فرمایا: ”یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنی ذات پر کرتے ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8723]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 84، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2890 / 618، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1042، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 152، 4310، 4596، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3129 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4322، 4874، 4875، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2523، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11556، 12719، 19149، 21369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21726، 21849، 21900، والحميدي فى «مسنده» برقم: 131، والبزار فى «مسنده» برقم: 4037، 4039، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16817، 20298، 20299، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19653، 27181»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8723 in Urdu