الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8722
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ : أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ يَعْنِي الْمَقْبُرِيَّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: I " إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ: مَرِضْتُ فَلَمْ يَعُدْنِي عِبَادِي، وَظَمِئْتُ فَلَمْ يَسْقِنِي عِبَادِي قَالَ: أَنْتَ يَا رَبِّ؟ قَالَ: نَعَمْ، يَمْرَضُ عَبْدِيَ الْمُؤْمِنُ، وَلَوْ عِيدَ عِيدَ لِي، وَيَعْطَشُ عَبْدِي فِي الصَّحْرَاءِ، فَلَوْ يُسْقَى سُقِيَ لِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ”میں بیمار ہوا تو میرے بندوں نے میری عیادت نہیں کی، اور مجھے پیاس لگی تو میرے بندوں نے مجھے پانی نہیں پلایا۔“ (بندہ) عرض کرے گا: ”اے میرے رب! کیا تو (بیمار اور پیاسا ہوتا ہے)؟“ اللہ فرمائے گا: ”ہاں، میرا مومن بندہ بیمار ہوتا ہے، اگر اس کی عیادت کی جاتی تو وہ میری ہی عیادت ہوتی، اور میرا بندہ صحرا میں پیاسا ہوتا ہے، اگر اسے پانی پلایا جاتا تو وہ مجھے ہی پلایا جاتا۔““
اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے عبید اللہ بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8722]
اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے عبید اللہ بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8722]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2569، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 269، 944، 7366، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9365، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5979»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8722 in Urdu