🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8764
وَبِهِ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، عَنْ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَكُنْتُ أَهَابُهُ حَتَّى حَجَجْنَا مَعَهُ حَجَّةً، فَقُلْتُ: لَئِنْ لَمْ أَسْأَلْهُ فِي هَذِهِ الْحَجَّةِ لَا أَسْأَلُهُ، فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَدْرَكْنَاهُ وَهُوَ بِبَطْنِ مَرْوٍ قَدْ تَخَلَّفَ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا يَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللهِ، مَا حَاجَتُكَ؟ قُلْتُ: شَيْءٌ كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَكُنْتُ أَهَابُكَ، فَقَالَ: سَلْنِي عَمَّا شِئْتَ، فَإِنَّا لَمْ نَكُنْ نَعْلَمُ شَيْئًا حَتَّى تَعَلَّمْنَا، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ مَنْ هُمَا؟ فَقَالَ: لَا تَسْأَلْ أَحَدًا أَعْلَمَ بِذَلِكَ مِنِّي، كُنَّا بِمَكَّةَ لَا تُكَلِّمُ أَحَدَنَا امْرَأَتُهُ، إِنَّمَا هُنَّ خَادِمُ الْبَيْتِ، فَإِذَا كَانَ لَهُ حَاجَةٌ سَفَعَ بِرِجْلَيْهَا فَقَضَى مِنْهَا حَاجَتَهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ تَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ، فَجَعَلْنَ يُكَلِّمْنَنَا وَيُرَاجِعْنَنَا، وَإِنِّي أَمَرْتُ غِلْمَانًا لِي بِبَعْضِ الْحَاجَةِ، فَقَالَتِ امْرَأَتِي: بَلِ اصْنَعْ كَذَا وَكَذَا، فَقُمْتُ إِلَيْهَا بِقَضِيبٍ فَضَرَبْتُهَا بِهِ، فَقَالَتْ: يَا عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، تُرِيدُ أَلَّا تُكَلَّمَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَلِّمْنَهُ نِسَاؤُهُ، فَخَرَجْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ ، فَقُلْتُ: يَا بُنَيَّةُ انْظُرِي، لَا تُكَلِّمِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَيْءٍ، وَلَا تَسْأَلِيهِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ عِنْدَهُ دَنَانِيرُ وَلَا دَرَاهِمُ يُعْطِيكِهُنَّ، فَمَا كَانَتْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ حَتَّى دُهْنُ رَأْسِكِ فَسَلِينِي، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ، وَجَلَسَ النَّاسُ حَوْلَهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ امْرَأَةً امْرَأَةً، يُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَيَدْعُو لَهُنَّ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ إِحْدَاهُنَّ جَلَسَ عِنْدَهَا، وَإِنَّهَا أُهْدِيَتْ لِحَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ عُكَّةُ عَسَلٍ مِنَ الطَّائِفِ أَوْ مِنْ مَكَّةَ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا يُسَلِّمُ حَبَسَتْهُ حَتَّى تُلْعِقَهُ مِنْهَا أَوْ تَسْقِيَهُ مِنْهَا، وَإِنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتِ احْتِبَاسَهُ عِنْدَهَا، فَقَالَتْ لِجُوَيْرِيَّةٍ عِنْدَهَا حَبَشِيَّةٍ يُقَالُ لَهَا: خَضْرَاءُ : إِذَا دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَادْخُلِي عَلَيْهَا، فَانْظُرِي مَا يَصْنَعُ، فَأَخْبَرَتْهَا الْجَارِيَةُ مَا يَصْنَعُ بِشَأْنِ الْعَسَلِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى صَوَاحِبِهَا فَأَخْبَرَتْهُنَّ، وَقَالَتْ: إِذَا دَخَلَ عَلَيْكُنَّ فَقُلْنَ: إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ، ثُمَّ إِنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَطَعِمْتَ شَيْئًا مُنْذُ الْيَوْمِ؟ فَإِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدُّ شَيْءٍ عَلَيْهِ أَنْ يُوجَدَ مِنْهُ رِيحُ شَيْءٍ، فَقَالَ: هُوَ عَسَلٌ، وَاللهِ لَا أَطْعَمُهُ أَبَدًا، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ حَفْصَةَ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي حَاجَةً إِلَى أَبِي، إِنَّ نَفَقَةً لِي عِنْدَهُ، فَائْذَنْ لِي أَنْ آتِيَهُ، فَأَذِنَ لَهَا، ثُمَّ إِنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى مَارِيَةَ جَارِيَتِهِ، فَأَدْخَلَهَا بَيْتَ حَفْصَةَ ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَأَتَتْ حَفْصَةُ ، فَوَجَدَتِ الْبَابَ مُغْلَقًا، فَجَلَسَتْ عِنْدَ الْبَابِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فَزِعٌ، وَوَجْهُهُ يَقْطُرُ عَرَقًا، وَحَفْصَةُ تَبْكِي، فَقَالَ: I " مَا يُبْكِيكِ؟ I " فَقَالَتْ: إِنَّمَا أَذِنْتَ لِي مِنْ أَجْلِ هَذَا، أَدْخَلْتَ أَمَتَكَ بَيْتِي ثُمَّ وَقَعْتَ عَلَيْهَا عَلَى فِرَاشِي، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا بِامْرَأَةٍ مِنْهُنَّ، أَمَا وَاللهِ مَا يَحِلُّ لَكَ هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " وَاللهِ مَا صَدَقْتِ، أَلَيْسَ هِيَ جَارِيَتِي قَدْ أَحَلَّهَا اللهُ لِي؟ أُشْهِدُكِ أَنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ، أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ رِضَاكِ، انْظُرِي أَلَّا تُخْبِرِي بِهَذَا امْرَأَةً مِنْهُنَّ، فَهِيَ عِنْدَكِ أَمَانَةٌ I "، فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرَعَتْ حَفْصَةُ الْجِدَارَ الَّذِي بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: أَلَا أُبَشِّرُكِ؟ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَرَّمَ أَمَتَهُ، وَقَدْ أَرَاحَنَا اللهُ مِنْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَمَا وَاللهِ لَقَدْ كَانَ يَرِيبُنِي أَنَّهُ يَقِيلُ مِنْ أَجْلِهَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَهِيَ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ ، وَزَعَمُوا أَنَّهُمَا كَانَتَا لَا تَكْتُمُ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى شَيْئًا، وَكَانَ لِي أَخٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِذَا حَضَرْتُ وَغَابَ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِهِ حَدَّثْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا غِبْتُ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِي حَدَّثَنِي، فَأَتَانِي يَوْمًا وَقَدْ كُنَّا نَتَخَوَّفُ جَبَلَةَ بْنَ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيَّ ، فَقَالَ: مَا دَرِيتَ مَا كَانَ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ذَاكَ، لَعَلَّ جَبَلَةَ بْنَ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيَّ يُذْكَرُ؟ فَقَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصُّبْحَ فَلَمْ يَجْلِسْ كَمَا كَانَ يَجْلِسُ، وَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَزْوَاجِهِ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ، وَقَدِ اعْتَزَلَ فِي مَشْرُبَتِهِ، وَقَدْ تَرَكْتُ النَّاسَ يَمُوجُونَ، وَلَا يَدْرُونَ مَا شَأْنُهُ؟ فَأَتَيْتُ وَالنَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ يَمُوجُونَ وَلَا يَدْرُونَ، فَقُلْتُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كَمَا أَنْتُمْ، ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَشْرُبَتِهِ قَدْ جَعَلْتُ لَهُ عَجَلَةً فَرَقَى عَلَيْهَا، فَقُلْتُ لِغُلَامٍ لَهُ أَسْوَدَ وَكَانَ يَحْجُبُهُ: اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَاسْتَأْذَنَ لِي فَدَخَلْتُ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَشْرُبَتِهِ فِيهَا حَصِيرٌ وَأُهُبٌ مُعَلَّقَةٌ، وَقَدْ أَفْضَى بِجَنْبِهِ إِلَى الْحَصِيرِ، فَأَثَّرَ الْحَصِيرُ فِي جَنْبِهِ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ مَحْشُوَّةٍ لِيفًا، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ بَكَيْتُ، فَقَالَ: I " مَا يُبْكِيكَ؟ I " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَارِسُ وَالرُّومُ يَضْطَجِعُ أَحَدُهُمْ فِي الدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ، فَقَالَ: I " إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَالْآخِرَةُ لَنَا I "، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا شَأْنُكَ؟ فَإِنِّي قَدْ تَرَكْتُ النَّاسَ يَمُوجُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ، فَعَنْ خَبَرٍ أَتَاكَ اعْتَزَلْتَهُنَّ؟ فَقَالَ: I " لَا وَلَكِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي شَيْءٌ، فَأَقْسَمْتُ أَلَّا أَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا I "، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى النَّاسِ فَقُلْتُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ارْجِعُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ شَيْءٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَعْتَزِلَ. ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ ، فَقُلْتُ: يَا بُنَيَّةُ، أَتُكَلِّمِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَغِيظِينَ وَتَغَارِينَ عَلَيْهِ؟ فَقَالَتْ: لَا أُكَلِّمُهُ بَعْدُ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَكَانَتْ خَالَتِي، فَقُلْتُ لَهَا كَمَا قُلْتُ لِحَفْصَةَ ، فَقَالَتْ: عَجَبًا لَكَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ ، كُلُّ شَيْءٍ تَكَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى تُرِيدَ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ، وَمَا يَمْنَعُنَا أَنْ نَغَارَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجُكُمْ يَغِرْنَ عَلَيْكُمْ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلا حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں چاہتا تھا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ﴾ (اور اگر تم دونوں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو) کے بارے میں پوچھوں، مگر ان کے رعب کی وجہ سے ہمت نہ پڑتی تھی، یہاں تک کہ ہم نے ان کے ساتھ ایک حج کیا۔ میں نے دل میں کہا: اگر اس حج میں نہ پوچھ سکا تو پھر کبھی نہ پوچھ سکوں گا۔ جب ہم حج سے فارغ ہوئے تو ہم نے انہیں مرّ کی وادی میں جا لیا، وہ اپنی کسی حاجت کے لیے پیچھے رہ گئے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”خوش آمدید اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد! کیا کام ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! ایک بات ہے جو میں آپ سے پوچھنا چاہتا تھا، مگر آپ کے رعب کی وجہ سے پوچھ نہ پاتا تھا۔“ انہوں نے فرمایا: ”جو چاہو مجھ سے پوچھو، کیونکہ ہم (پہلے) کچھ نہیں جانتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے سیکھ لیا۔“ میں نے کہا: ”مجھے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ﴾ کے بارے میں بتائیے کہ وہ دونوں کون ہیں؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس بارے میں مجھ سے زیادہ جاننے والے کسی شخص سے نہ پوچھنا۔ ہم مکہ میں تھے تو ہم میں سے کسی کی بیوی اس سے بات (جواب) نہیں کرتی تھی، وہ تو بس گھر کی خادمہ ہوتی تھیں، جب اسے کوئی حاجت ہوتی تو اس کی ٹانگیں پکڑ کر اس سے اپنی حاجت پوری کر لیتا۔ پھر جب ہم مدینہ آئے تو ہماری عورتوں نے انصار کی عورتوں سے (یہ طور طریقے) سیکھ لیے، چنانچہ وہ ہم سے بات چیت کرنے لگیں اور ہمیں پلٹ کر جواب بھی دینے لگیں۔ ایک دن میں نے اپنے غلاموں کو کسی کام کا حکم دیا تو میری بیوی نے کہا: ”نہیں، یوں یوں کرو۔“ میں ایک چھڑی لے کر اس کی طرف اٹھا اور اسے مارا۔ وہ بولی: ”اے ابن خطاب! تم پر تعجب ہے، تم چاہتے ہو کہ تم سے بات نہ کی جائے، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بات کرتی ہیں۔“ پھر میں نکلا اور (اپنی بیٹی) سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور کہا: ”بیٹی! دیکھنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی بات میں تکرار نہ کرنا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ دینار ہیں نہ درہم کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں دے سکیں۔ تمہیں جو کچھ بھی درکار ہو، حتیٰ کہ سر میں لگانے کا تیل بھی، مجھ سے مانگ لیا کرو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جائے نماز پر بیٹھے رہتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جاتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس ایک ایک کر کے تشریف لے جاتے، انہیں سلام کہتے اور ان کے لیے دعا فرماتے، اور جس کی باری کا دن ہوتا اس کے پاس ٹھہر جاتے۔ انہی دنوں سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کو طائف یا مکہ سے شہد کا ایک مشکیزہ (چمڑے کا برتن) ہدیہ میں ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ان کے ہاں تشریف لے جاتے اور سلام کہتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روک لیتیں یہاں تک کہ اس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چٹا دیتیں یا پلا دیتیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے پاس اس طرح رک جانا ناگوار گزرا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی ایک حبشی لونڈی سے، جس کا نام خضراء تھا، کہا: ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حفصہ کے پاس جائیں تو تم بھی ان کے پاس چلی جانا اور دیکھنا کہ وہ کیا کرتے ہیں۔“ اس لونڈی نے انہیں شہد کے معاملے میں جو کچھ ہوتا تھا بتا دیا۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی سہیلیوں (دوسری ازواج) کو پیغام بھیج کر یہ بات بتائی اور کہا: ”جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس آئیں تو کہنا: ہمیں آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے۔“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے کہا: ”اللہ کے رسول! کیا آج آپ نے کوئی چیز کھائی ہے؟ مجھے آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے زیادہ گراں یہ بات گزرتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کی بو محسوس کی جائے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شہد ہے، اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں کھاؤں گا۔“ پھر جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی باری کا دن آیا تو انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! مجھے اپنے والد کے پاس کچھ کام ہے، میرا کچھ نفقہ ان کے پاس ہے، مجھے اجازت دیجیے کہ میں ان کے پاس ہو آؤں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی باندی سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کو بلوایا اور انہیں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر لے آئے اور ان کے ساتھ خلوت فرمائی۔ اتنے میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا واپس آئیں تو دروازہ بند پایا، چنانچہ دروازے کے پاس بیٹھ گئیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں باہر نکلے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے ہوئے تھے اور چہرۂ مبارک سے پسینہ ٹپک رہا تھا، اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا رو رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”آپ نے مجھے اسی لیے اجازت دی تھی؟ آپ نے اپنی باندی کو میرے گھر میں داخل کیا، پھر میرے بستر پر اس کے ساتھ خلوت کی؟ آپ ان (ازواج) میں سے کسی کے ساتھ ایسا نہ کرتے۔ اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! آپ کے لیے یہ جائز نہیں تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم نے سچ نہیں کہا، کیا وہ میری باندی نہیں ہے جسے اللہ نے میرے لیے حلال کیا ہے؟ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ وہ مجھ پر حرام ہے، میں اس کے ذریعے سے تمہاری رضامندی چاہتا ہوں۔ خبردار! یہ بات ان میں سے کسی عورت کو نہ بتانا، یہ تمہارے پاس امانت ہے۔“ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اس دیوار کو کھٹکھٹایا جو ان کے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان تھی اور کہا: ”کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی باندی کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے اور اللہ نے ہمیں اس سے راحت دے دی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اللہ کی قسم! مجھے تو پہلے ہی شبہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیلولہ اسی کی وجہ سے کرتے ہیں۔“ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اے نبی! آپ اس چیز کو کیوں حرام ٹھہراتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا ہے﴾ ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ﴾ اور (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ) اس سے مراد سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما ہیں۔ اور لوگوں کا گمان ہے کہ ان دونوں میں سے کوئی ایک دوسری سے کوئی بات نہیں چھپاتی تھی۔ میرا انصار میں سے ایک (دینی) بھائی تھا، جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوتا اور وہ اپنی کسی زمین کی دیکھ بھال میں غائب ہوتا تو میں اسے وہ بات بتا دیتا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہوتی، اور جب میں اپنی زمین کی طرف گیا ہوتا تو وہ مجھے بتا دیتا۔ ایک دن وہ میرے پاس آیا، ہم ان دنوں جبلہ بن ایہم غسانی (کے حملے) سے خوفزدہ رہتے تھے، تو اس نے کہا: ”کیا تمہیں پتا ہے کیا ہوا ہے؟“ میں نے کہا: ”کیا بات ہے؟ شاید جبلہ بن ایہم غسانی کا ذکر ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں، بلکہ معاملہ اس سے بھی سخت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھی تو اس طرح نہیں بیٹھے جیسے بیٹھا کرتے تھے، اور اپنی ازواج کے پاس بھی نہیں گئے جیسے جایا کرتے تھے، بلکہ اپنے بالاخانے میں الگ ہو گئے ہیں، اور میں لوگوں کو اس حال میں چھوڑ کر آیا ہوں کہ وہ پریشانی سے موج در موج ہو رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا معاملہ ہے۔“ میں آیا تو لوگ مسجد میں بے چینی سے ہلچل مچائے ہوئے تھے اور کچھ نہیں جانتے تھے۔ میں نے کہا: ”لوگو! جیسے ہو ویسے ہی رہو۔“ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالاخانے میں تھے، جس کے لیے میں نے (چڑھنے کا) ایک زینہ بنا دیا تھا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چڑھتے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سیاہ فام غلام سے، جو دربان تھا، کہا: ”عمر بن خطاب کے لیے اجازت مانگو۔“ اس نے میرے لیے اجازت لی تو میں اندر گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالاخانے میں تھے جہاں ایک چٹائی تھی اور چند کچی کھالیں لٹکی ہوئی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پہلو چٹائی سے لگائے ہوئے تھے، چٹائی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں نشان ڈال دیا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے نیچے چمڑے کا ایک تکیہ تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا تو رو پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! فارس اور روم والے (کافر) دیباج اور ریشم میں آرام کرتے ہیں (اور آپ کا یہ حال ہے)!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی پاکیزہ نعمتیں انہیں دنیا ہی میں جلدی دے دی گئی ہیں اور آخرت ہمارے لیے ہے۔“ پھر میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! آپ کا کیا معاملہ ہے؟ میں لوگوں کو اس حال میں چھوڑ کر آیا ہوں کہ وہ ایک دوسرے میں گھسے جا رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس کوئی خبر آئی ہے جس کی وجہ سے آپ نے ازواج سے علیحدگی اختیار کی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، لیکن میرے اور میری بیویوں کے درمیان کچھ (ناگواری کی) بات ہو گئی ہے، تو میں نے قسم کھا لی کہ ایک مہینے تک ان کے پاس نہیں جاؤں گا۔“ پھر میں باہر نکل کر لوگوں کے پاس آیا اور کہا: ”لوگو! لوٹ جاؤ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان کوئی بات ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علیحدگی اختیار کرنا پسند فرمایا۔“ پھر میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور کہا: ”بیٹی! کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات بات پر تکرار کرتی ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ دلاتی ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی بات نہیں کروں گی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہو۔“ پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، وہ میری خالہ تھیں، اور ان سے بھی وہی بات کہی جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہی تھی۔ انہوں نے کہا: ”اے عمر بن خطاب! تم پر تعجب ہے، ہر معاملے میں تم بول پڑتے ہو، یہاں تک کہ اب چاہتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان بھی دخل دو! اور ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کرنے سے کون سی چیز روک سکتی ہے، جبکہ تمہاری بیویاں بھی تم پر غیرت کرتی ہیں؟“ پھر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دیجیے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ سامان دے دوں اور اچھے طریقے سے تمہیں رخصت کر دوں﴾ یہاں تک کہ آیت مکمل فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن رومان سے سعید بن ابی ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے خالد بن یزید کے سوا کسی نے نہیں کیا۔ لیث اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8764]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن صالح كاتب الليث قال عبد الملك بن شعيب بن الليث ثقة مأمون وضعفه أحمد وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 10» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5203، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 6، 7، 8، 9، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2132 / 1، 2133 / 2، 3455 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2453، 2454، 2455، 5620، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1910، 2134، 3219، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2866، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4764، 4769، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12229، 12737»

الحكم على الحديث: في إسناده عبد الله بن صالح كاتب الليث، وهو مختلف فيه

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8764 in Urdu