🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8783
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ، وَيَسْتَكْثِرْنَهُ، عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بَادَرْنَ الْحِجَابَ، فَدَخَلَ عُمَرُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُ، فَقَالَ عُمَرُ : أَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَاءِ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدِي، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ تَبَادَرْنَ الْحِجَابَ، فَقَالَ عُمَرُ : فَأَنْتَ كُنْتَ أَحَقَّ أَنْ يَهَبْنَ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ : أَيْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلَمْ تَهَبْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَ: نَعَمْ، أَنْتَ أَغْلَظُ وَأَفَظُّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ قَطُّ سَالِكًا فَجًّا إِلَّا سَلَكَ غَيْرَ فَجِّكَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہونے کی اجازت مانگی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قریش کی کچھ عورتیں بیٹھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کر رہی تھیں اور (نفقہ وغیرہ میں) زیادہ کا مطالبہ کر رہی تھیں، ان کی آوازیں بلند تھیں۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردے کی اوٹ میں ہو گئیں۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان عورتوں پر تعجب ہوا جو میرے پاس تھیں، جب انہوں نے تمہاری آواز سنی تو جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کے زیادہ حق دار تھے کہ یہ آپ سے ڈرتیں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ان عورتوں سے) کہا: ”اے اپنی جانوں کی دشمنو! تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ڈرتیں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، کیونکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت زیادہ سخت اور درشت مزاج ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان جب بھی تمہیں کسی راستے پر چلتے ہوئے ملتا ہے تو وہ تمہارے راستے کو چھوڑ کر کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8783]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3294، 3683، 6085، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2397، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6893، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8075، 9964، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1490، 1603، 1646، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 810، والبزار فى «مسنده» برقم: 1184، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32662»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8783 in Urdu