🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8874
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَسَدٌ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُنَا فِي السَّرِيَّةِ، مَا لَنَا مِنْ زَادٍ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ، نَقْسِمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً، حَتَّى نَصِيرَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ I ". فَقُلْتُ: يَا أَبَهُ، وَمَا عَسَى أَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمُ التَّمْرَةُ؟ قَالَ: لَا تَقُلْ ذَاكَ يَا بُنَيَّ، فَمَا عَدَا أَنْ فَقَدْنَاهَا فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْمَسْعُودِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی سریہ (چھوٹے لشکر) میں بھیجتے تو ہمارے پاس زادِ راہ کے طور پر صرف تھوڑی سی کھجوریں ہوتیں، جنھیں ہم مٹھی مٹھی بھر کر بانٹ لیتے، یہاں تک کہ نوبت ایک ایک کھجور تک آ پہنچتی۔“ (ان کے بیٹے عبداللہ نے) کہا: ”ابا جان! ایک کھجور آپ لوگوں کو کیا فائدہ دیتی ہوگی؟“ انھوں نے فرمایا: ”بیٹا! ایسی بات نہ کہو، کیونکہ جب وہ ایک کھجور بھی ختم ہو جاتی تو ہمیں اس کے جاتے رہنے کی کمی شدت سے محسوس ہوتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے ابوبکر بن حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسعودی منفرد ہیں، اور عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8874]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 231، 232، 233، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2488، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15932، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7199، والبزار فى «مسنده» برقم: 3825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3697»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8874 in Urdu