الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9100
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو : مَا أَشَدَّ مَا رَأَيْتَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ نَالُوا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَشَدُّ مَا رَأَيْتُهُمْ نَالُوا مِنْهُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ تَوَاعَدُوا لَهُ يَوْمًا، فَأَخَذُوا - وَهُوَ يَطُوفُ - فَأَخَذُوا بِجَامِعِ رِدَائِهِ، فَقَالُوا: أَنْتَ الَّذِي تَسُبُّ آلِهَتَنَا، وَتَنْهَانَا عَمَّا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " نَعَمْ، أَنَا ذَاكَ I "، قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ يَحْتَضِنُهُ، يَقُولُ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ؟ وَعَيْنَاهُ تَنْضَحَانِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: ”مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو سخت ترین سلوک کیا، اس میں آپ نے سب سے سخت کیا دیکھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”سب سے سخت بات جو میں نے دیکھی وہ یہ تھی کہ انہوں نے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باہم عہد و پیمان کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم طواف کر رہے تھے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کے گریبان کو پکڑ کر کہنے لگے: ”کیا تم ہی ہو جو ہمارے معبودوں کو برا کہتے ہو اور ہمیں ان کی عبادت سے روکتے ہو جن کی ہمارے آباؤ اجداد عبادت کرتے تھے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، میں وہی ہوں۔“ فرماتے ہیں: اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے بلند آواز سے کہہ رہے تھے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ﴾ ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے، حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے روشن دلائل لے کر تمہارے پاس آیا ہے؟“ اس وقت ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے محمد بن فلیح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9100]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے محمد بن فلیح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9100]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3678، 3856، 4815، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6567، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17801، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7027، 7157، والبزار فى «مسنده» برقم: 2497، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14208، 14209»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9100 in Urdu